خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
سانس، ناک، گلے اور پھیپڑوں کے بعض مسائل میں اسٹیم یا بھاپ لینے کا رواج ہے۔ خیال رکھنے کی بات یہ ہے کہ ہماری ذرا سی بد احتیاطی کہیں خدانخواستہ آگ، پانی یا بھاپ سے جلنے کا سبب نہ بن جائے۔ ضروری ہے کہ پانی گرم کرتے وقت ، اسے اٹھاتے وقت، منتقل کرتے وقت ، رکھتے وقت اور اسٹیم ( بھاپ) لیتے وقت ہر موقع پر احتیاط کی جائے اور جلنے سے بچا جائے۔ گول پیندے کے برتنوں کا ہموار سطح پر متوازن طریقے سے رکھنا مشکل ھوتا ھے اس لیے چپٹے تلے کے برتن استعمال کریں اور برتن رکھنے والی جگہ بھی ہموار اور متوازن ہو۔ کوشش کریں جب اسٹیم یا بھاپ لی جائے اس وقت بچے دور ہوں اور گھر کے دیگر افراد کو بتادیں کہ آپ کے نزدیک نہ آئیں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
آگ کبھی بھی کہیں بھی لگ سکتی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ کبھی آگ پھیل جائے تو لوگ اپنا سامان بچانے کے چکر میں بری طرح جھلس جاتے ہیں اور اس میں جان جانے کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے اسی لیے اگر آگ پھیل جائے تو سب سے پہلے اپنی جان بچائیں، سامان بچانے کے چکر میں اپنی جان کو خطرےمیں ڈالنا نامناسب بات ہے
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
بجلی کا تیز کرنٹ نہ صرف جلا سکتا ہے بلکہ جان بھی لے سکتا ہے،کھلے تاروں، UPS، سولر پلیٹوں اور بجلی کی دیگر تنصیبات سے بچوں کو دور رکھیں، بچوں کو کھیلنے کے لیے ایک محفوظ ماحول دینا ہم سب کی زمہ داری ہے۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
جنریٹر جہاں ہمارے کام آتا ہے وہیں اس کے استعمال میں ذرا سی لاپروائی جان تک لے سکتی ہے۔ چلتے جنریٹر میں پیٹرول ڈالتے ہوئے آگ بھڑکنے اور زندہ جلنے کے کئی واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ پیٹرول ڈالنے سے پہلے ہمیشہ جنریٹر کو آف کریں اور حادثوں سے بچیں! بجلی سے متعلقہ تمام آلات اور مشینوں کے استعمال میں احتیاط لازم ہے۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
پانی کے ٹینک میں اکثر آتش گیر( آگ پکڑنے والی) گیسیں جمع ہو جاتی۔ جب بھی پانی کی سطح چیک کرنے یا کسی بھی مقصد کے لیے ٹینک میں دیکھنے کی ضرررت ہو تو ٹارچ یا ایمرجنسی لائٹ سے کام لیں۔ لائٹر یا ماچس کی تیلی جلا کر ٹینک میں روشنی کرنے کی غلطی کبھی نہ کریں ورنہ آگ بھڑک سکتی ہے۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
بجلی کے ڈھیلے کنکشنز، ٹوٹے تار ، خراب وائرنگ اور ناقص ایکسٹینشن باکس اکثر شارٹ سرکٹ کی وجہ بنتے ہیں اور شارٹ سرکٹ سے پھیلنے والی آگ مالی ہی نہیں جانی نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے، آئیں اپنے گھروں میں بجلی کا محفوظ استعمال یقینی بنائیں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
سالگرہ یا کسی بھی موقع پر غباروں کو لائٹر یا کسی شعلے سے پھوڑنے کی کوشش مہنگی پڑ سکتی ہے۔ ایسا کرنے سے غبارے میں موجود گیس آگ پکڑ لیتی ہے اور حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ خوشیوں کے موقع پر بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اپنی اور سب کی حفاظت یقینی بنائیں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
گھر میں کسی بھی وقت گیس کی بدبو محسوس ہو تو نہ کوئی بجلی کا بٹن آن کریں نہ ماچس یا لائٹر استعمال کریں، آگ بھڑکنے کا خطرہ ہے۔ فوراً کھڑکیاں دروازے کھول دیں، ماحول سے گیس کی بو دور ہونے دیں اور لیک چیک کریں۔ گیس پائپس اور کنیکشنز کو ہمیشہ درست حالت میں رکھیں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
موبائل چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنے سے اس کی بیٹری پھٹنے اور آپ کے جلنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ ایسے بہت سے واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں لہٰذا چارجر کنیکٹ ہو تو موبائل استعمال کرنے سے پہلے چارجر ڈس کنیکٹ کرنا نہ بھولیں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
آئیں سونے سے پہلے گیس وال اور چولہے کو بند کرنا اپنی عادت بنا لیں۔ گیس کھلی ہو تو لازمی نہیں کہ بدبو بھی محسوس ہو۔ گیس وال کھلا ہو یا گیس لیک ہوتی رہے تویہ گیس جمع ہو کر دم گھٹنے کا سبب بن سکتی ہے اور کسی چنگاری سے مل کر آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔ ایسے کئی ناخوش گوار واقعات پیش آ چکے ہیں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
اکثر گھروں میں خراب سوئچ / ایسٹینشن باکس، ڈھیلی تاروں اور ناقص بجلی کنکشنز پر دھیان نہیں دیا جاتا، انہیں فوراً صحیح کروائیں ورنہ ہلکا ہلکا اسپارک یا چنگاریاں کبھی کبھی بہت بڑی آگ میں بدل جاتی ہیں۔ ہماری تھوڑی سی توجہ ہمیں جانی اور مالی نقصان سے بچا سکتی ہے۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
خوشی کے موقعوں پر بھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ جلتی موم بتیوں کے پاس فوم اسپرے کرنا بہت خطرناک ہے۔ ایسے اسپرے اکثر آتش گیر ہوتے ہیں یعنی آگ پکڑ لیتے ہیں، ماضی میں ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں اس لیے خوشیاں ضرور منائیں لیکن اپنی خیر بھی منائیں
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
بند نالی کھولنے کے لیے جب ہم تیزاب ڈالتے ہیں تو اس میں تیزی سے گیس بنتی ہے اور ڈالا گیا تیزاب پریشر کے ساتھ واپس باہر نکل سکتا ہے، ایسے کئی واقعات میں لوگوں کے چہرے اور ہاتھ تیزاب سے جل چکے ہیں۔ بند نالی کھولنے کے لیے محفوظ طریقے استعمال کریں یا کسی ماہر کی مدد لیں، خود کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/