خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں

 فائر سیفٹی سے متعلقہ اقدامات بند جگہوں پر تو  کسی نہ کسی حد تک کر لیے جاتے ہیں لیکن اکثر کھلے مقامات اور پارکنگ ایریاز کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جب کہ آگ کہیں بھی لگ سکتی ہے لہٰذا کھلے عوامی مقامات اور پارکنگ ایریاز میں بھی فائر سیفٹی کی آگاہی اور آگ بجھانے کے انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔

 آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں

خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں

گاڑی چلانے  کے دوران انجن گرم ہوجائے تو فوراً ریڈی ایٹر کھولنا خطرناک ہے۔ ریڈی ایٹر کا گرم پانی اور بھاپ پریشر سے نکل کر چہرہ اور ہاتھ جلا دیتے ہیں۔

بہتر یہ ہے کہ جلدی نہ کریں گاڑی سائیڈ میں روک کر اس کو کسی حد تک ٹھنڈا ہو جانے دیں۔ ریڈی ایٹر میں پانی ڈالنا ضروری ہو تو چہرہ اور ہاتھ بچاتے ہوئے کسی کپڑے کی مدد سے ریڈی ایٹر کا ڈھکن کھولیں۔ گاڑی کے انجن گرم ہونے کا مسئلہ ٹالیں نہیں مکینک سے حل کروائیں۔

 آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں

خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں

کچرے میں موجود تیز کیمیکل سے جلنے کے واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ کیمیکل، صنعتی فضلہ یا تیزاب جیسے تیز مادے درست طریقے سے ٹھکانے لگائیں، کبھی بھی کچرے میں نہ ڈالیں۔ یہ مادے جسم سے لگ کر جلد کو بری طرح جلا سکتے ہیں۔ بچوں کوبھی بتائیں کہ کچرے میں موجود خطرناک چیزیں کس طرح ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں اس لیے کھیل کود کے دوران کچرے سے دور رہیں اگر بال کچرے میں چلی جائے تو خود کچرے میں نہ جائیں بلکہ کسی لمبی چھڑی سے بال باہر نکالیں یا کسی بڑے سے مدد کی درخواست کریں۔

 آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں