خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
اکثر ایسی خبریں ہم تک پہنچتی ہیں جن میں ٹریفک جام کی وجہ سے ایمرجنسی سروسز کو پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک جام کی کئی وجوہات ممکن ہیں لیکن جانیں بچانے کے لیے جو ہمارے بس میں ہے ہم وہ تو کر ہی سکتے ہیں۔ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو ہمیشہ فوراً راستہ دیں اور زندگیاں بچائیں!
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
مدد کرنا اچھی بات ہے لیکن اپنی حفاظت بھی اہم ہے۔ بجلی کے جھٹکے سے متاثرہ مریض کو ڈائریکٹ اپنے ہاتھ، لوہے یا کسی بھی دھات کی چیز سے نہ چھوئیں۔ کرنٹ سے متاثرہ شخص کی مدد کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ وہ بجلی کے تار سے ابھی تک ٹچ تو نہیں! ممکن ہے اس کے جسم میں سے کرنٹ گزر کر ارد گرد موجود پانی میں پہنچ رہا ہو ایسے شخص کو چھونے اور اس کی مدد کرنے میں احتیاط بہت ضروری ہے۔ بجلی بند کرنا ممکن ہو تو بند کریں اسے کسی سوکھی لکڑی سے ہٹائیں، یا فوری مدد بلوائیں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
فائر برگیڈ ہو یا ایمبولینس، یہ وہ گاڑیاں ہیں جو زندگی بچانے کے مشن پر مامور ہیں۔ ان کا ایک ایک لمحہ ہمارے وقت سے زیادہ قیمتی ہے۔ ہم نے ان کو راستہ دیا تو شاید ہمیں معمولی سی زحمت ہو اور کچھ دیر بھی ہو جائے لیکن ممکن ہے اس عمل سے کسی کی جان بچ جائے۔
ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو ہمیشہ فوراً راستہ دیں اور زندگیاں بچائیں
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
اکثر ٹریفک جام کی وجہ سے ایمرجنسی سروسز کو پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر ٹریفک پھنسا ہوا دیکھیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کے سامنے سے بھیڑ ہٹوائیں، دیگر گاڑیوں سے دائیں بائیں ہونے کی درخواست کریں، راستہ بنوائیں، جانیں بچانے کے لیے جو ہمارے بس میں ہے ہم وہ تو کر ہی سکتے ہیں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
کپڑے آگ پکڑ لیں تو متاثرہ شخص اکثر گھبراہٹ میں بھاگنا شروع کر دیتا ہے جو کہ سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے کیونکہ اس طرح آگ مزید پھیل جاتی ہے، کبھی خدانخواستہ کپڑوں میں آگ لگ جائے تو ان تین لفظوں کو زہن میں رکھیں اور ان پر عمل کریں،
رکیں ، گریں، لوٹیں… یعنی بھاگنے کے بجائے رک جائیں، فوراً زمین پر گر جائیں اور چہرے کو اپنی دونوں ہاتھوں سے بچاتے ہوئے زمین پر رول کریں یعنی لوٹیں
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
زیادہ جلد جلنے یا آنکھوں اور دیگر نازک اعضاء کے متاثر ہونے کی صورت میں مریض کو فوراً ہسپتال جانا ضروری ہے۔ کم جلنے کی صورت میں قریبی ڈاکٹر کے پاس بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ صورتِ حال اور زخم کی شدت دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔
آگاہی پھیلائیں، خود بھی بچیں، دوسروں کو بھی بچائیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/