خطرہ سمجھیں خیال رکھیں محفوظ رہیں

زیادہ ڈھیلے ڈھالے  کپڑے اور آگ پکڑنے والے مٹیریل سے بنے دوپٹے چولہے کے پاس کام کاج کے دوران آگ  پکڑ سکتے ہیں۔
ایسے کئی ناخوش گوار واقعات میں خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعات ریکارڈ پر ہیں۔

آگاہی پھیلائیں خود بھی بچیں دوسروں کو بھی بچائیں

خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں

گرم پانی اٹھاتے وقت بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

برتن ایسا ہو جس کو پکڑنا آسان ہو ۔  برتن کے مضبوط ہینڈل ہوں  تو بہت اچھا ہے ۔
جس کپڑے سے گرم پتیلے کو اٹھائیں اس کا بھی خیال  رکھیں کہ کہیں وہ آگ نہ پکڑ لے ۔ سوتی کپڑے یا مخفوظ دستانوں  کا استعمال بہتر ہے ۔

آگاہی پھیلائیں خود بھی بچیں دوسروں کو بھی بچائیں

خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں

لیک گیس کی بدبو آنا ضروری نہیں، جب بھی چولہا جلائیں اس بات کا یقین کر لیں کہ ماحول میں لیگ گیس پہلے سے موجود تو نہیں ورنہ آگ بھڑکنے کا خطرہ موجود ہے!

لیک گیس دو طرح سے جان لیوا  ثابت ہو سکتی ہے، ایک تو زیادہ گیس کے لیک ہونے  اور گھر کے دروازوں کھڑکیوں کے  بند ہونے  سے  دم گھٹ سکتا ہے اور دوسری طرف، زرا سی چنگاری یا شارٹ سرکٹ اس گیس میں دھماکے اور آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔

ہمیشہ گیس کے کنکشنز کو درست حالت میں رکھیں۔

آگاہی پھیلائیں خود بھی بچیں دوسروں کو بھی بچائیں

خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں

جلتا چولہا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا بہت خطرناک ہے، کپڑوں میں آگ لگ سکتی ہے، جسم جل سکتا ہے، جان بھی جا سکتی ہے۔ چولہے میں موجود ایندھن چولہے کے ہلنے سے چھلک کر بھی شعلے بھڑکا سکتا ہے۔

جلتا چولہا اٹھانے کے نتیجے میں جلنے جھلسنے اور جاں بحق ہونے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں اس لیے جب بھی چولہے کی جگہ تبدیل کرنا ہو اسے مکمل بجھائیں پھر منتقل کریں۔

آگاہی پھیلائیں خود بھی بچیں دوسروں کو بھی بچائیں

خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں

باورچی خانوں میں گیس کے ڈھیلے یا بہت پرانے کنکشنز اور پائپ گیس لیکج کا سبب بنتے ہیں اور اکثر گیس کی بدبو بھی محسوس نہیں ہوتی۔ لیک گیس بند کیبنٹ یا اوون کے خانے میں جمع ہو جاتی ہے اور جونہی انہیں کھولا جائے تو جمع شدہ گیس ایک دم آگ پکڑ لیتی ہے اور جلا سکتی ہے۔

ضروری ہے کہ کچھ کچھ عرصے بعد کچن کے گیس کنیکشنز اور پائپوں کا معانئہ کرتے رہیں، پرانے کنیکشنز اور لیک گیس پائپ فوراً تبدیل کروائیں اور  کچن میں ہوا کی اچھی آمد و رفت یقینی بنائیں۔

آگاہی پھیلائیں خود بھی بچیں دوسروں کو بھی بچائیں