ہمارے معاشرے میں سعدیہ جیسے کئی کردار عزم اور ہمت کی علامت بن کر جی رہے ہیں۔ 

جلنے اور صحت یاب ہونے کے بعد بھی زندگی آسان نہیں ہوتی لیکن ان کا حوصلہ اور ارد گرد موجود لوگوں کی سپورٹ انہیں کامیاب کرتی ہے۔ آئیں خوابوں اور جینے کی امنگ کو زندہ رکھیں۔

برا وقت گزر گیا، خیال رکھیں، آگے بڑھیں

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

برا وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے۔ جلنے اور صحت یاب ہونے کے بعد بھی زندگی آسان نہیں ہوتی لیکن ہمارا حوصلہ اور ارد گرد موجود لوگوں، دوستوں رشتے داروں اور ساتھ کام کرنے والوں  کی سپورٹ ہمیں کامیاب کرتی ہے اور زندگی میں واپس لاتی ہے۔

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

جلنے سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی زندگی آسان نہیں ہوتی، متاثرہ افراد خود کو زندگی سے کٹا ہوا محسوس کرتےہیں،

لیکن یہ بھی سچ ہے کہ دوستوں کا سہارا ساتھ ہو تو کوئی مشکل، مشکل نہیں رہتی۔

 اردگرد موجود لوگوں کا فرض ہے کہ ایسے لوگوں کی ہمت بڑھائیں،انہیں زندگی کی سرگرمیوں، کھیلوں اور دلچسپیوں میں شامل رکھیں اور ایک نارمل زندگی کی طرف قدم بڑھانے میں ان کا سہارا بنیں۔ 

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

جلنے سے صحت یاب ہونے کے بعد مریض حادثہ بھولنا چاہتا ہے اس لیے حادثے پر گفتگو نہ کریں، زیادہ ہمدردی کا اظہار کرنا بھی درست نہیں، نارمل برتاؤ کریں، بات چیت میں الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔

انہیں زندگی کی سرگرمیوں اور دلچسپیوں میں شامل رکھیں، خوشیاں دیں اور ایک نارمل زندگی کی طرف قدم بڑھانے میں ان کا سہارا بنیں۔

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

جلنے سے متاثرہ افراد کے زخموں کا احساس ہمیں ان کی صحت یابی کے بعد بھی  کرنا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بے دھیانی میں ہمارے الفاظ ان کا درد جگا دیں۔ سخت جملے اور طعنے بہت تکلیف دیتے ہیں، نرم لہجے میں بات کریں، وقت کے دیئے زخم بھولنے میں ان کی مدد کریں۔ خوشیاں دیں اور ایک نارمل زندگی کی طرف قدم بڑھانے میں ان کا سہارا بنیں۔

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

جلنے سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی زندگی بڑے چیلنج لاتی ہے۔ دوبارہ زندگی میں واپس آنا آسان نہیں ہوتا ایسے میں جو چیز سب سے زیادہ کام آتی ہے وہ حوصلہ افزائی  ہے۔ ارد گرد موجود لوگوں، دوستوں رشتے داروں اور ساتھ کام کرنے والوں  کی سپورٹ بہت ضروری ہے، یہی انہیں کامیاب کرتی ہے اور زندگی میں واپس لاتی ہے۔ 

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

جلنے سے صحت یاب ہونے کے بعد مریض حادثہ بھولنا چاہتا ہے اس لیے حادثے پر گفتگو نہ کریں، زیادہ ہمدردی کا اظہار کرنا بھی درست نہیں، نارمل برتاؤ کریں، بات چیت میں الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔

انہیں زندگی کی سرگرمیوں اور دلچسپیوں میں شامل رکھیں، خوشیاں دیں اور ایک نارمل زندگی کی طرف قدم بڑھانے میں ان کا سہارا بنیں۔

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

بچے حساس ہوتے ہیں اور جلنے سے صحت یاب ہونے کے بعد مزید حساس ہو سکتے ہیں، وہ خوشیوں سے کٹا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ دوسرے بچوں کو سمجھائیں کہ ان کا صحت یاب ہونے والا دوست ان کی سپورٹ چاہتا ہے اس سے اچھی طرح پیش آئیں۔ کھیلوں میں شامل کریں اور ایسے کھیل کھیلیں جن میں وہ بھی شریک ہو سکے۔ انہیں سمجھائیں کہ دوستی نبھانا ہے اور اپنے دوست کا خیال رکھنا ہے۔

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

جلنے سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی متاثرہ افراد خود کو تنہا سمجھتے ہیں، رشتوں اور دوستوں  سے کٹا ہوا محسوس کرتےہیں۔ اردگرد موجود لوگوں کا فرض ہوتا ہے کہ ان کی ہمت بڑھائیں،جینے کی امنگ جگائیں، زندگی کے روشن رخ دکھائیں اور ایک نارمل زندگی کی طرف قدم بڑھانے میں ان کا سہارا بنیں۔

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

کبھی کبھی زندگی بہت سخت امتحان لیتی ہے۔ شعلوں کو شکست دینا آسان نہیں ہوتا۔ 

ایسے میں مریض کی اپنی ہمت، حوصلہ اور گھر والوں کی سپورٹ کام آتی ہے۔
آئیں برن سروائیورز کا حوصلہ بنیں، ان کے خوابوں کو زندہ رکھیں اور زندگی کے سفر میں آگے بڑھنے میں ان کی مدد کریں۔

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/

حادثے سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی متاثرہ بچہ خود کو اکیلا اور خوشیوں سے کٹا ہوا محسوس کرتا ہے۔

بڑوں کا فرض ہے کہ دوسرے بچوں کو سمجھائیں کہ ان کا صحت یاب ہونے والا دوست ان کی سپورٹ چاہتا ہے، اسے تنہا اور اداس نہ چھوڑیں،حادثہ یاد نہ دلائیں، بس اس سے اچھی طرح پیش آئیں۔ کھیلوں میں شامل کریں اور ایسے کھیل کھیلیں جن میں وہ بھی شریک ہو سکے۔ انہیں سمجھائیں کہ نہ ان کا دوست بدلا ہے نہ ان کی دوستی کو بدلنا چاہیے۔ دوستی نبھانا ہے اپنے دوست کا خیال رکھنا ہے۔ خوش رہنا ہے۔

جلنے سے متاثرہ لوگوں کو زندگی کی طرف 

واپس لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/