شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز میں آگ لگنے کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات سب کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔
عوام ہوں، دوکاندار ہوں یا حکومت، ہم سب کو اپنے رویوں پر غور کرنے اور مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
پبلک مقامات پر لگنے والی آگ جانی اور مالی دونوں نقصانات کا سبب بنتی ہے۔
گھر ہو شاپنگ مال ہو یا کوئی بھی جگہ، بنیادی حفاظتی تدابیر اور احتیاط کے ذریعے کئی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔
فائر سیفٹی فالتو کا خرچہ نہیں، الارم سسٹم اور عملے کی تربیت ہر شاپنگ مال میں لازمی ہےاور باحفاظت باہر نکلنے کے راستوں کی واضح نشاندہی بھی بہت ضروری ہے۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
کراچی کے معروف شاپنگ مال میں پیش آنے والے اس واقعے کی وجہ بھی شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی۔
گھر ہو شاپنگ مال ہو یا کوئی بھی جگہ، بنیادی حفاظتی تدابیر اور احتیاط کے ذریعے کئی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔
فائر سیفٹی فالتو کا خرچہ نہیں، الارم سسٹم اور عملے کی تربیت ہر شاپنگ مال میں لازمی ہےاور باحفاظت باہر نکلنے کے راستوں کی واضح نشاندہی بھی بہت ضروری ہے۔
ڈھیلے کنکشن اور ٹوٹے تار فوری توجہ مانگتے ہیں، انہیں فوراً صحیح کروائیں اور بجلی کے آلات بشمول جنریٹر کے استعمال میں
احتیاط سے کام لیں۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
ہمیں بطور شہری اپنے رویوں میں مزید ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہے۔ پیٹرول پمپس کے پاس سگرٹ پینے یا پھینکنے سے مکمل پرہیز کریں۔
کسی بھی آتش گیر مادے، پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن یا ایل پی جی کی دوکان کے پاس شعلہ جلانا یہاں تک کہ موبائل فون استعمال کرنا بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
علاقہ مکینوں کا فرض ہے کہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر رہائشی عمارت کے نیچے یا رہائشی مکانات سے متصل ایندھن کی غیر قانونی فروخت کو حکومت کے علم میں لائیں۔
عوام اپیل کرتے ہیں کہ رہائشی علاقوں میں پیٹرول گیس یا کیمیکل کی فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے تاکہ آتشزدگی کے ناخوش گوار واقعات سے بچا جا سکے۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
آتش گیر یعنی آگ پکڑنے والی چیزوں کے پاس موبائل فون کا استعمال، سگرٹ پینا یا شعلہ جلانا کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
پیٹرول یا دوسرے ایندھن کی منتقلی پر مامور افراد اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ کام کے دوران خود بھی شعلہ جلانے یا سگرٹ پینے سے پرہیز کریں اور اپنے آس پاس لوگوں کو بھی اس کی تاکید کریں۔
احتیاط سے کام لیں۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز میں آگ لگنے کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات سب کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔
عوام ہوں، دوکاندار ہوں یا حکومت، ہم سب کو اپنے رویوں پر غور کرنے اور مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
پبلک مقامات پر لگنے والی آگ جانی اور مالی دونوں نقصانات کا سبب بنتی ہے۔
گھر ہو شاپنگ مال ہو یا کوئی بھی جگہ، بنیادی حفاظتی تدابیر اور احتیاط کے ذریعے کئی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔
فائر سیفٹی فالتو کا خرچہ نہیں، الارم سسٹم اور عملے کی تربیت ہر شاپنگ مال میں لازمی ہےاور باحفاظت باہر نکلنے کے راستوں کی واضح نشاندہی بھی بہت ضروری ہے۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
گزشتہ کچھ مہینوں کی خبروں پر نظر ڈالیں تو آگ لگنے کے بے تحاشہ واقعات ہمارے سامنے آجاتے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد آتشبازی بنانے کے کارخانوں یا اایسے سامان کو زخیرہ کرنے کے گوداموں کی ہے جہاں بھڑکنے والی آگ جانی اور مالی نقصانات کا سبب بنتی ہے۔
آتشبازی کے ایسے غیر قانونی کارخانوں اور گوداموں پر مکمل پابندی وقت کی ضرورت ہے۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
آپ گھر میں ہوں یا کام کی جگہ پر، جب بھی گرم پانی کو چولہے سے آتھائیں اس بات کا دھیان رکھیں کہ برتن کو مضبوطی سے پکڑنے کے لیے مناسب ہینڈلز موجود ہیں۔ ہینڈلز کو پکڑنے کے لیے جس کپڑے کا استعمال کریں وہ آتش گیر مٹیریل جیسے نائلون یا پولی ایسٹر ٹائپ کے ریشوں سے نہ بنا ہو ، سوتی یا تولیہ نما کپڑا بہتر انتخاب ہے دھیاں رہے کہ اٹھاتے وقت وہ کپڑا آگ نہ پکڑ لے ۔ گرم پانی ایک جگی سے دوسرے جگہ منتقل کرتے ہوئے راستہ پہلے ہی صاف کر دیں اور دوسروں کو بھی بتا دیں تاکہ وہ آپ سے دور رہیں۔ چولہے اور گرم اشیاء سے بچوں کو بھی ہمیشہ دور رکھیں۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
فیکڑیوں / کارخانوں میں ہونی والی تقریباً ہر آتشزدگی میں ملتے جلتے واقعات سامنے آتے ہیں۔ رہائشی یونٹ میں فیکٹری کا قیام، آگ بجھانے کے نامناسب انتظامات
اور ایمرجنسی راستوں کا بند ہونا ہا سرے سے موجود ہی نہ ہونا۔ فیکٹری مالکان سے گزارش ہے کہ رہائشی عمارت میں فیکٹری یا کارخانہ لگانے سے گریز کریں، اپنی فیکٹریوں میں سیفٹی ایگزٹ کو موجودگی اور اس کی واضح نشاندھی یقینی بنائیں، فیکٹری میں فائر سیفٹی آلات اور ان کے استعمال کے حوالے سے حفاظتی مشقوں کا اہتمام کریں۔
متعلقہ اداروں سے عوامی اپیل ہے کہ اس سلسلے میں مناسب قانون سازی کی جائے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں اور املاک کو بچایا جا سکے۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
گھروں میں آگ لگنے کے واقعات میں سےاکثر کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوتی ہے۔ گھروں میں موجود ڈھیلے کنکشنز اور ٹوٹے تاروں پر توجہ نہ دی جائے تو یہی چیزیں گرم ہوکر آتشزدگی کا سبب بنتی ہیں۔
بعض اوقات کسی کپڑے لکڑی یا وائرنگ کے سلگنے سے پیدا ہوانے والا دھواں بھی سانس رکنے اور دم گھٹنے سے موت کا سبب بن سکتاہے۔
ڈھیلے کنکشنز، خراب ایکسٹینشن بوکس اور ٹوٹے تار فوراً بدلیں یا صحیح کروائیں۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
جن افراد کا روزگار آگ، چولہے یا گرم تیل سے وابستہ ہے ایسے لوگوں کو اپنے کام کے دوران خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہمارے معاشرے میں یہ پریکٹس بہت عام ہے کہ اکثر لوگ ایک رسی کے سہارے تیل کے گرم کڑہاؤ پر جھک کر چپلی کباب اور دیگر تلی ہوئی اشیاء بناتے ہیں۔
لازم ہے کہ کام کے دوران مکمل سیفٹی کا خیال رکھا جائے اور ایسے کسی بھی عمل سے گریز کیا جائے جو جلنے کا سبب بن سکتا ہو۔
کڑھاؤ پر جھکتے ہوئے اپنی حفاظت کا خیال رکھیں اور پہلے ہی اس بات کا یقین کر لیں کہ رسی مضبوط ہے۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
گھر ہو یا کام کی جگہ، تیزاب اور کیمیکل کو عام بوتلوں میں اسٹور کرنا انتہائی خطرناک ہے۔
تیزاب اور کیمیکل کو ہمیشہ اس کی مخصوص بوتل میں رکھیں اور ان پر واضح لیبل لگائیں تاکہ بے خیالی میں کسی بھی ممکنہ حادثے ست بچا جاسکے۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/
اکثر لوگ بند نالی یا ڈرینیج کھولنے کے لیے تیزاب کا استعمال کرتے ہیں جو ایک انتہائی خطرناک عمل ہے۔ تیزاب نالی میں موجود جمے ہوئے کوڑے یا گیس کے ساتھ مل کر تیزی سے پریشر کے ساتھ واپس نکلتا ہے اور چہرے اور ہاتھوں کو بری طرح جلا سکتا ہے۔ ایسے کئی واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں۔
بند نالی کھولنے کے لیے محفوظ طریقوں کا استعمال کریں یا کسی ماہر کی مدد لیں۔
خطرہ سمجھیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں
https://www.pill.org.pk/burns-prevention-health-communication-campaign/